Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

مملکت میں جدید ٹیکنالوجی کی 15 نئی فیکٹریاں لگائی جائیں گی

2035 تک مملکت میں فیکٹریوں کی تعداد 36 ہزار تک بڑھانے کا منصوبہ ہے( فوٹو:عرب نیوز)
سعودی عرب کے نائب برائے صنعت و معدنی وسائل نے کہا ہے کہ ’مملکت میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل 15 نئی فیکٹریاں لگائی جائیں گی‘۔
عرب نیوز کے مطابق اسامہ الزمل نے بین الاقوامی انجینئرنگ کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’نئے پلانٹس میں سے تین اہم میڈیسن اور ویکسین، چار جہازوں کے پرزے اور دھات کی تشکیل کے لیے آٹھ یونٹس ہوں گے‘۔
سعودی نائب وزیر کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب صنعت کی  قومی حکمت عملی 2035 تک مملکت میں فیکٹریوں کی تعداد کو 36 ہزار تک بڑھانا چاہتی ہے۔
اسامہ الزمل نے منصوبے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’ اس کا مقصد آٹھ لاکھ ٹن تک خصوصی کیمیکل تیار کرنا اور جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات کی برآمدات کو چھ گنا بڑھانا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ مملکت کی صنعتی پیداوار دگنا ہو کر 895 بلین ریال تک پہنچ جائے گی اور صنعتی برآمدات کی مالیت 100 فیصد بڑھ کر 577 بلین ریال تک پہنچ جائے گی۔اس کے علاوہ اس کا مقصد تجارتی خسارے کو 80 فیصد تک کم کرنا ہے جس سے اس شعبے میں اضافی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 1.3 ٹریلین ریال تک پہنچ جائے گی‘۔
نائب وزیر نے کہا کہ ’حکمت عملی کے دیگر اہداف اور مقاصد میں سے 1 ٹریلین ریال مالیت کے 800 سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے‘۔

شیئر: