ریاض۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی فروغ نے بتایا کہ 2016کے دوران آجروں کے خلاف اجیروں نے 68ہزار مقدمات درج کرائے ان میں سے 55فیصد غیر ملکی کارکنان کے تھے۔ ان میں سے 7ہزار صلح صفائی کے بعد نمٹا دیئے گئے روزانہ کے تناسب سے 162.5مقدمات ریکارڈ پر آئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ملازمین نے 16351اور غیر ملکی کارکنان نے 32095مقدمات پیش کئے۔سب سے زیادہ مقدمات مکہ مکرمہ ریجن کے ملازمین نے داخل کرائے ان کا تناسب 22فیصد رہا۔ ریاض کا نمبر دوسرا جبکہ مشرقی ریجن تیسرے اور شمالی حدود ریجن چوتھے نمبر پر رہا۔