Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے جی سی سی کے نئے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

مشترکہ تشویش کے خلیجی امور سے متعلق کئی ایشوز کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں خلیجی تعاون کونسل(جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر جاسم محمد البدیوی مبارکباد دی۔

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے( فوٹو: ایس پی اے)

ملاقات میں مشترکہ خلیجی اقدامات کے عمل کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے خلیجی امور سے متعلق کئی ایشوز کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع ہر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری  ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔

شیئر: