ابوظبی میں 45 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
پکڑی گئی منشیات کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی پولیس نے 45 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا ئی ہے۔
نشہ آور گولیاں مٹر کے ٹبوں میں چھپا کر ایک پڑوسی ملک سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ابوظبی میں انسداد منشیات ادارے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حکام کو ایک مشتبہ شخص کے ارادوں کے بارے میں اطلاع ملی اور مانیٹرنگ آپریشن کے بعد سمگلر کو گرفتارکیا گیا۔
خفیہ ذررائع سےاطلع ملی تھی کہ ایک شخص پر شبہ ہے کہ وہ نشہ آور گولیاں پہلے امارات اور پھر ایک پڑوسی ملک سمگل کرنے والا ہے۔
نشہ آور گولیاں مٹر کے ٹن پیک ڈبوں سے برآمد ہوئی ہیں جس کے لیے مشتنہ شخص نے ضروری درآمدی کارروائی مکمل کرلی تھی۔
خفیہ نگرانی کے بعد نامعلوم مقام پر ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ پکڑی گئی منشیات کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی۔