Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025

درعیہ میں آج باکسنگ کا عالمی مقابلہ ہوگا

’درعیہ میں آج کے مقابلے کے علاوہ آئندہ دنوں ایک اور عالمی مقابلہ بھی ہونے جارہا ہے‘ (فوٹو: سبق)
درعیہ میں آج امریکی باکسر جیک پال اور برطانوی باکسر ٹامی فیوری کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باکسنگ کا عالمی مقابلہ سعودی باکسنگ لیگ اور مقامی انٹرٹینمنٹ کمپنیوں کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔
باکسنگ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مقابلے کے لیے تمام تیاریاں کی گئی ہیں تاکہ اسے بہترین شکل میں پیش کیا جاسکے‘۔
’گزشتہ روز دونوں باکسروں کے وزن کا ریکارڈ کیا گیا اور دونوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’درعیہ میں آج کے مقابلے کے علاوہ آئندہ دنوں ایک اور عالمی مقابلہ بھی ہونے جارہا ہے‘۔
واضح رہے کہ آج کا باکسنگ مقابلہ سعودی ٹی وی چینل کے ذریعہ دنیا میں دکھایا جائے گا۔
 

شیئر: