یوم تاسیس پر کرسٹیانو رونالڈو کا رقص، غیرملکی مکان کیسے خرید سکتے ہیں سمیت سعودی عرب سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں
یوم تاسیس پر کرسٹیانو رونالڈو کا رقص، غیرملکی مکان کیسے خرید سکتے ہیں سمیت سعودی عرب سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں
ہفتہ 25 فروری 2023 20:41
سعودی عرب میں یوم تاسیس کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد ہوا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
کرسٹیانو رونالڈو سعودی گیتوں پر جھوم اٹھے، یوم تاسیس:سعودی خاتون انڈین خاوند کے ہمراہ موٹرسائیکل پرحائل پہنچ گئی،سعودی عرب مقیم غیرملکی مکان خرید سکتے ہیں، مسافر کتنا سونا ساتھ لے جا سکتے ہیں، جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں کاروباری مراکز کھولے جائیں گے سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی نمایاں خبریں رہیں۔
سعودی عرب میں مقیم غیرملکی مکان خرید سکتے ہیں؟
ریئل سٹیٹ افیئرز کےماہرحسن بن عشق العطریز نے جائیداد کی خریداری سے متعلق مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے لیے مقرر قواعد وضوابط بیان کیے ہیں۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق العطریزنے کہا ہے کہ مملکت میں تین طرح کے غیرملکی ہیں۔ ان میں سے ایک وہ ہیں جو عام اقامہ رکھتے ہیں جبکہ دوسرے انویسٹرز اور تیسرے ڈپلومیٹس ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو سعودی گیتوں پر جھوم اٹھے، تلواروں کے ساتھ روایتی رقص
سعودی فٹبال کلب النصر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر یوم تاسیس پر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت کئی کھلاڑیوں کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں یوم تاسیس پر جشن مناتے دکھایا گیا ہے۔