شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے اقوام متحدہ کے پروگرام برائےانسانی آبادکاری کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میمونہ محمد شریف نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے انسانی آباد کاری سے متعلق اقوام متحدہ کے پروگرام اور شاہ سلمان مرکز کے درمیان مشترکہ تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس حوالے سے مناسب رہائش کی فراہمی اور دنیا بھرمیں قدرتی آفات سے متاثرین اور ترک مکانی کرنے والوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون کی راہوں پر گفت و شنید ہوئی۔
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان امدادی مرکز کا رمضان غذائی امدادی مہم میں اضافہ
Node ID: 556976 -
شاہ سلمان امدادی مرکز کی طبی ودیگر خدمات
Node ID: 688266
میمونہ شریف نے ریاض کے انٹرنیشنل انسانیت نواز فورم تھری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت انسانیت نوازی شعبے کے اہم مسائل کھل کر سامنے آگئے اور متعلقہ اداروں کے درمیان امدادی عمل میں یکجہتی کا معیار بلند کرنے کی کوششیں ہوئیں۔
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز کے ڈاکٹر الربیعہ سے ریڈ کراس کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی ملاقات کی۔ وہ ریاض فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹرالربیعہ اور ریڈ کراس کے ڈائریکٹر جنرل نے امدادی اور انسانی معاملات سے تعلق رکھنے والے باہمی دلچسپی کے امور اور ریاض انٹرنیشنل فورم کے ایجنڈے پر گفت وشنید کی۔
ریڈ کراس کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سعودی عرب شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے پلیٹ فارم سے دنیا کے تمام براعظموں میں قابل قدر انسانیت نواز خدمات انجام دے رہا ہے ۔