Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

مصنوعی مٹھاس والے مشروبات سے فالج کے خطرات میں اضافہ

و اشنگٹن ....امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دماغ پر منفی اثرات کرسکتے ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی میں نیورولوجی کے ماہرین کا کہنا ہے ہماری تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ سافٹ ڈرنک، فروٹ جوس اور مصنوعی مٹھاس والے شربت کا استعمال پورے دماغی حجم میں کمی اور یادداشت متاثر کرنے کی وجہ بن سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دل کی کارکردگی اور افعال کو بھی متاثر کرسکتے ہیں اور دماغی شریانی نظام پر بھی برے اثرات مرتب کرسکتے ہیں ۔

شیئر: