Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

کسوہ فیکڑی میں زائرین کے خیرمقدم کے لیے 11 زبانیں بولنے والا روبوٹ

حرمین شریفین انتظامیہ نے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ میں وزیٹرز کے خیرمقدم کے لیے 11 زبانیں بولنے والا روبوٹ فراہم کیا ہے۔
یہ روبوٹ کمپلیکس آنے والوں کا خیرمقدم بھی کرتا ہے اور غلاف کعبہ فیکٹری کا تعارف بھی کراتا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 11 زبانیں بولنے والے روبوٹ کی فراہمی کا مقصد سعودی ویژن 2030 کے اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔ ویژن میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔
  روبوٹ 24 گھنٹے بغیر کسی وقفے کے متعدد زبانوں میں گفتگو کر سکتا ہے۔ 
روبوٹ متعدد خوبیوں کا حامل ہے۔ وزیٹرز کے چہروں اور جذبات کو پہچان سکتا ہے۔ ٹچ اور ہینڈ موشن کے ذریعے زائرین کے ساتھ صوتی بات چیت کرسکتا ہے۔
روبوٹ کا وزن  29 کلوگرام ہے اور یہ بیٹری سے چلتا ہے جو آٹھ گھنٹے تک موثر رہتی ہے۔
بیٹری کی چارجنگ میں آٹھ گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کی رفتار تین کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ اسے بجلی سے منسلک کیے جانے پر نان سٹاپ چلایا جا سکتا ہے۔

شیئر: