Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مملکت کے کئی علاقوں میں مارچ کے دوران معمول سے زیادہ بارش کا امکان

موسم بہار کے دوران درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مارچ میں سعودی عرب کے بشترعلاقوں میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ بارش کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب اور عکاظ اخبار کے مطابق قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ ریاض، مکہ مکرمہ، حائل، الجوف، الباحہ، عسیر، جازان اور دیگر مقامات پر مارچ کے دوران معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے‘۔
قومی مرکز کاکہنا ہے کہ’ موسم بہار کے دوران درجہ حرارت بھی مملکت کے تمام علاقوں میں معمول سے زیادہ ہوگا‘۔
’ریاض، مدینہ منورہ، الشرقیہ، حائل، القصیم، الجوف، تبوک، حدود شمالیہ اور نجران ریجنوں میں کم ازکم ایک ڈگری درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا‘۔ 

شیئر: