سعودی نائب وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل اور برطانوی وزیر کی ملاقات
سعودی نائب وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل اور برطانوی وزیر کی ملاقات
منگل 21 فروری 2023 21:33
سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے منگل کو ریاض کے ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کی انڈر سکریٹری جنرل پرمیلا پیٹن کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے افریقی براعظم کے اہم ترایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی سے ریاض میں برطانوی دفتر خارجہ میں ترقی اور افریقی امور کے وزیر مملکت اینڈریو مچل نے بھی ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ تشویش کے افریقی براعظم کے اہم ترایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرومپٹن بھی موجود تھے۔