Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

صدر رجب طیب اردغان کا سعودی امدادی ٹیم کے مرکز کا دورہ

’صدر رجب طیب اردغان نے زلزلہ زدگان کی مدد پر سعودی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔‘ ( فوٹو: واس)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے انطاکیہ میں سعودی امدادی ٹیم کے مرکز کا دورہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے زلزلہ زدگان کی مدد پر سعودی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔‘
’سعودی قیادت نے مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہو کر سچی اخوت کا اظہار کیا ہے۔‘

شیئر: