نیویارک... اقوام متحدہ نے ہندوستانی حکومت جانب سے کشمیرمیں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاپرپابندی لگا ئے جانے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورآزادی اظہاررائے پرقدغن لگانے کے مترادف قراردیا ہے۔اقوا م متحدہ نے کہا کہ ہند نے 2012ءسے لیکراب تک کشمیرمیں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاپر31 مرتبہ پابندی لگائی ۔ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورآزادی اظہاررائے پرقدغن لگانے کے مترادف ہے ۔اقوام متحدہ نے کہا کہ ہند سماجی وسیاسی مسائل کاحل پرامن بات چیت سے نکالے اور کشمیرمیں آزادی اظہاررائے کی ضمانت دے ۔