Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
تازہ ترین

رونالڈو سے ملنے ایک شخص سکیورٹی کو چکمہ دے کر گراؤنڈ میں اتر گیا

’گراؤنڈ میں اترنے والا شخص رونالڈو کو زخمی کرنے والا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے ماحول اور کھیل میدانوں  کی روایتوں کے برعکس جمعے کو ایک شخص سکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کر رونالڈو سے ملنے گراؤنڈ میں اتر گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ مرسول پارک سٹیڈیم میں پیش آیا جب النصر ٹیم کا التعاون سے مقابلہ ہونے جا رہا تھا۔
گراؤنڈ میں اترنے والا شخص رونالڈو کو زخمی کرنے والا تھا مگر آخری لمحے میں سٹار فٹبالر نے اپنے آپ کو بچا لیا۔
بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں نے گراؤنڈ میں اترنے والے شخص کو دور کردیا اور اسے شائقین کی جگہ لے گئے جہاں اسے ہونا چاہئے تھا۔

 

شیئر: