Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

آج سے پیر تک بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر ہوگی

’سردی کی لہر کا عروج جمعہ اور ہفتہ ہوگا، شمالی علاقے میں درجہ حرارت منفی ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ آج جمعرات سے پیر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدید لہر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سردی کی لہر کا عروج جمعہ اور ہفتہ ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شمالی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرات منفی تک گر جائے گا‘۔
’مشرقی ریجن اور مدینہ منورہ میں 3 سینٹی گریڈ، مکہ مکرمہ میں 15 اور جازان میں 22 سینٹی گریڈ ہوگا‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’تبوک میں تیز ہوا کے باعث مطلع غبار آلود ہے جبکہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھ رہی ہیں‘۔
’اسی طرح قصیم ریجن کے تمام علاقوں میں صبح کے وقت دھند ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ ریجن کے متعدد علاقوں میں آج بھی گرد وغبار ہے جبکہ ینبع میں تیز ہوا چلے گی‘۔

شیئر: