Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ظہران میں پہلا سعودی کوٹنگز شو، بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت

ریاض اورنیوم کے لیے بھی بڑے منصوبے بنائے گئے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے شہرظہران میں پہلے سعودی کوٹنگز شو میں بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عرب نیوز کے مطابق دمام کے ایکسپو میں سعودی کوٹنگز شو کا افتتاح اشرقیہ چیمبر کے وائس چیئرمین حماد محمد البعلی نے کیا۔
اس تقریب میں 15 سے زیادہ ممالک کے تقریباً 150 نمائشی برانڈز کی میزبانی کی گئی جس میں سرمایہ کاری کے لیے تعاون کا ایک بے مثال موقع فراہم کیا گیا۔
اس شو میں شرکت کرنے والی سرکردہ کمپنیوں میں سبکیم، پیٹروکیم، ویکر، ریڈا کیمیکلز، نیمان، برینٹیک، تانسی اور ڈایا 33 شامل تھیں۔
شو کے پہلے اور آخری دنوں میں بزنس پریزنٹیشن ہب بھی تھا جس میں ڈاؤ کیمیکل، سنتھومر، بی وائی کے، ویکر اور کیون انڈیا سمیت کمپنیوں کی جانب سے بریفنگ فراہم کی گئی۔
ایک بیان میں ایونٹ ڈائریکٹر پیڈی او نیل نے کہا کہ ’سعودی عرب 35 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تعمیراتی منصوبوں میں مینا کا رہنما ہے۔ سعودی عرب کوٹنگز شو اس خطے میں کاروباری مواقع کے لیے ایک بہترین گیٹ وے ہے‘۔
سعودی وژن 2030 کی حکمت عملی کے تحت مملکت کا مقصد آنے والے برسوں میں صنعتی شعبے میں 1.3 ٹریلین ریال کی سرمایہ کاری کرنا ہے جس میں 2023 میں 800 صنعتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ان منصوبوں میں آٹھ بلین ڈالرکی لاگت سے تیار ہونے والا قدیہ پروجیکٹ اورکچھ آٹھ نئے شہر شامل ہیں۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اورنیوم کے لیے بھی بڑے منصوبے بنائے گئے ہیں جن میں دی لائن نامی منصوبہ شامل ہے۔

شیئر: