Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان کی برسلز میں یورپی سکالرز سے ملاقات

یوکرین بحران کے سیاسی حل کےلیے سعودی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو بیلجیئم میں ریسرچ سینٹرز کے سکالرز سے  برسلز میں ملاقات کی ہے۔
 اس موقع پر مشترکہ چیلنجوں اوران سے متعلق سعودی عرب کے موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 علاوہ ازیں روس یوکرین بحران ختم کرانے کے لیے سیاسی حل تک رسائی کے سلسلے میں سعودی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔ 

فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ وژن 2030 پائیدار ترقی کا ضامن ہے( فوٹو: ایس پی اے)

اخبار 24 کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے بیلجیئم کے سکالرز اور دانشوروں کو سعودی وژن 2030 کے اہم منصوبوں اور نمایاں ترین اقدامات آگاہ کیا اور کہا کہ’ وژن 2030 پائیدار ترقی کا ضامن ہے۔ بنیادی ہدف علاقائی و بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہے‘۔ 
فیصل بن فرحان نے ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی خواہش اور درخواست کے حوالے سے کہا کہ ’ہمارا بنیادی مقصد آنے والی نسلوں اوفر اقوام عالم کے حوالے سے روشن مستقبل کو یقینی بنانا ہے‘۔ 
اس موقع پر بیلجیئم میں منتعین سعودی سفیر خالد الجندان، یورپی یونین میں تعینات سعودی سفیر سعد العریفی موجود تھے۔

شیئر: