Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی کھلی سماعت ہوگی

دی ہیگ ...عالمی عدالت انصاف میں ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادوکیس کی کھلی سماعت کا آغاز 15 مئی سے گا۔اقوام متحدہ کے انصاف کے ادارے کی پریس ریلیز میں کیس کی اس کا اعلان کیا گیا۔ ہند نے آئی سی جے کو خط لکھ کر کلبھوشن کی سزا کے معاملے پر پاکستان پر ویانا کنو نشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔آئی سی جے کے جاری کردہ بیان کے مطابق سماعت دو حصوں میں مکمل کی جائے گی، پہلے حصے میں عالمی عدالت ہند کے دلائل جبکہ دوسرے حصے میں پاکستان کا موقف سنے گی۔ سماعت کو عالمی عدالت کی ویب سائٹ اور اقوام متحدہ کے آن لائن ٹیلی ویڑن چینل پر لائیو نشر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہندنے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی عدالت کلبھوشن کی سزائے موت کی منسوخی کو یقینی بنائے اور اسے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دے۔

شیئر: