Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک، پانچ زخمی

یونیورسٹی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو تلاش کیا جا رہا ہے (فوٹو: مشن گن یونیورسٹی)
امریکی ریاست مشی گن کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا گیا ہے کہ دو مقامات پر فائرنگ کی گئی جن میں اکیڈیمک بلڈنگ اور سپورٹس کی عمارت شامل ہے۔
ڈیٹروئٹ نیوز نے اپنی رپورٹ میں یونیورسٹی کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے تین ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد یونیورسٹی میں بنی تمام عمارات کی تلاشی کے بعد انہیں کلیئر قرار دیا ہے۔
’حملہ آور چھوٹے قد کا آدمی ہے جس نے ماسک پہن رکھا تھا۔ جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پیدل ہی فرار ہوا۔‘
پولیس نے یونیورسٹی کے اردگرد رہائشی علاقوں کے مکینوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے دروازے بند رکھیں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔
’مشتبہ حملہ آور کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔‘
مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کا ایک بڑا تعلیمی ادارہ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ زیرتعلیم ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اگلے 48 گھنٹے تک تمام کلاسز معطل رکھی جائیں۔
متذکرہ واقعہ آکسفورڈ ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے کے تقریباً 14 ماہ سامنے آیا ہے۔
30 نومبر 2021 کو ایک 15 سالہ طالب علم نے آٹومیٹک پسٹل سے سکول میں فائرنگ کر دی تھی جس سے اس کے چار ہم جماعت ہلاک ہو گئے تھے جبکہ چھ طلبہ اور ایک ٹیچر زخمی ہوا تھا۔
آکسفورڈ ہائی سکول مشی گن یونیورسٹی سے تقریباً 80 میل کے فاصلے پر ہے۔

شیئر: