Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

 کویت کے ولی عہد سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات 

ملاقات میں سعودی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کے  پیغامات پہنچائے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے پیر کو قصر بیان میں سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح نے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری کویت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انجینیئر خالدالفالح نے ملاقات میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کویتی قیادت کے لیے خیر سگالی کے  پیغامات پہنچائے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری کویت کے سرکاری دورے پر ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات، مشترکہ تعاون کے شعبوں اور سرمایہ کاری کے میدان میں باہمی تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
کویتی ولی عہد کے ایوان کے سربراہ شیخ احمد الصباح، کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ  سلطان بن سعد، وزیر تجارت و صنعت و وزیر مملکت برائے امور مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی مازن الناھض بھی موجود تھے۔

شیئر: