Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ولیعہد شہزادہ محمد بن نایف نے مسجد نبوی کی زیارت کی

مدینہ منورہ۔۔۔۔ولیعہد نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی شریف کی زیارت کرکے روضہ شریفہ میں تحیۃ المسجد ادا کی۔ انہوں نے نبی کریم حضرت ابو بکر صدیق ؓاور حضرت عمر فاروقؓ کی خدمت میں صلاۃ و سلام پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلطان نائب گور نرشہزادہ سعود بن خالد اور شاہی خاندان کی متعدد شخصیتیں بھی ہمراہ تھیں۔ مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سیکریٹری علی العبید ، مسجد نبوی شریف کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی اور جنرل پریذیڈنسی برائے مسجدنبوی کے متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔ شہزادہ محمد بن نایف مدینہ منورہ کا دورہ کرکے جدہ واپس پہنچ گئے۔

شیئر: