Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

حج1438سے قبل تمام خیموں کو ایئر کنڈیشنڈ کرنے کی ہدایت

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) مرکزی کمیٹی نے حج 1438ھ سے قبل تمام خیموں کو ایئرکنڈیشنڈ کرنے کی ہدایت دے دی۔گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل نے طے کیا ہے کہ ضیوف الرحمن کے لئے خدمات کا معیار بلند کرنے اور سہولتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے صفر 1438ھ میں خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے اس میں تمام مثبت و منفی امور زیر بحث لائے جائیں۔ شہزادہ خالد الفیصل نے توجہ دلائی کہ مشاعر مقدسہ ٹرین کا تجربہ اچھا رہا، کسی طرح کی کوئی شکایت ریکارڈ پر نہیں آئی، اس تجربہ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ جمرات کے پل کا تجربہ بہت اچھا رہا اسپیشل ایمرجنسی فورس اور دیگر تمام اداروں نے تال میل پیدا کرکے کام کیا، اس حوالے سے متعدد منصوبے بھی معاون ثابت ہوئے۔ مرکزی حج کمیٹی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ بغیر اجازت نامے کے حج پر جانے والوں کو سختی سے روکا گیا، آئندہ بھی ایسے لوگوں کو مشاعر مقدسہ جانے سے روکا جائے ، مقررہ سزائیں دی جائیں، انہیں حج مقامات لیجانے والوں کی سرزنش کی جائے، فرضی معلمین کی پکڑ دھکڑ میں ادنیٰ فروگذاشت سے کام نہ لیا جائے۔ وزٹ ویزوں اور تجارتی ویزوں پر آنے والوں کو غیرقانونی طریقے سے حج ادا کرنے کا موقع نہ دیا جائے۔ مرکزی حج کمیٹی نے سفارش کی کہ مقدس شہر اور تمام حج مقامات پر مختلف زبانوں میں ہدایات بورڈ زیادہ سے زیادہ نصب کئے جائیں، کدیٔ کے چوراہے پر انڈر پاس تیار کیا جائے۔ وزارت حج 5ذوالحجہ سے قبل تمام تیاریاں مکمل کرلے، 50ہزار سے زیادہ حاجیوں کو روزانہ مقدس شہروں کے درمیان سفر سے روکا جائے تاکہ اژدھام کے مسائل سے بچا جاسکے۔

شیئر: