الباحہ۔۔۔۔باحہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل جمعان الغامدی نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں موسلا دھار بارش کے باعث ایک غیر ملکی کا ٹرک سیلاب کی نذر ہوتے ہوتے رہ گیا۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے ٹرک کے ڈرائیور کو امدادی کارروائی کرکے بچا لیا۔ٹرک وادی سے گزر رہا تھا۔ بارش کے باعث باحہ ریجن کی کئی وادیوں اور گھاٹیوں میں سیلاب کا سماں پیدا ہوگیاہے۔ الغامدی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پرزوراپیل کی کہ وہ برساتی نالوں اور وادیوں سے گزرنے سے گریز کریں۔ان دنوں علاقے میں موسمی بارشیں ہورہی ہیں۔