Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026

ڈیوٹی میں کوتاہی پر قرآنی سزا سے بچیں، الخثلان

ریاض۔۔۔۔۔امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں الشریعہ کالج کے پروفیسر اور ممتاز علماء بورڈ کے سابق رکن ڈاکٹر سعد الخثلان نے ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والوں سے کہا ہے کہ وہ حلال روزی کیلئے یا تو ڈیوٹی سے غیر حاضری کے اوقات کے مساوی اضافی ڈیوٹی دیں یا اس ٹائم پر ملنے والا معاوضہ کمپنی یا محکمہ کے فنڈ میں جمع کرائیں۔ شیخ الخثلان نے خبردار کیا کہ اگر ملازمین اوقات کار کی پابندی نہیں کرینگے تو ایسی صورت میں وہ قرآن کریم میں مذکوراس انتباہ کے سزا وار ٹھہریں گے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کوجو اپنا حق پورا پورا وصول کرتے ہوں اور دوسروں کا حق ادا کرنے میں کوتاہی کا مظاہرہ کرتے ہوں۔ سخت تباہی کی دھمکی دی ہے۔حق لینے کیلئے حق دینا بھی لازم ہے۔

شیئر: