ادبی تنظیم لیڈیز چیپٹر کی نئی عہدیداران کا انتخاب
نومنتخب عہدیداروں کو پاکستان رائٹرز کلب کے صدر رئوف مغل اور فیض نجدی کی مبارکباد
ریاض(ذکاء اللہ محسن) معروف ادبی تنظیم لیڈیز چیپٹر کی نئی عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مدیحہ ملک کو کنوینر، شمائلہ ملک کو ڈپٹی کنوینر منتخب کرلیا گیا۔ اس سے قبل اول الذکر ڈپٹی کنوینر اور ثانی الذکر فنانس سیکریٹری کے طور پر کام کررہی تھیں۔ علاوہ ازیں لیڈیز چیپٹر کی اسماء طارق کو ایڈوائزر ٹو کنوینر، مدیحہ نعمان کو ایونٹ کوآرڈینیٹر الماس ممتاز کو پی آر او،قندیل ایمن بانی ممبر ہیں۔ نومنتخب عہدیداروں کو پاکستان رائٹرز کلب کے صدر رئوف مغل نے مبارکباد پیش کی۔ فیض احمد نجدی نے بھی لیڈیز چیپٹر کی نئی عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کی فلاحی و ادبی سرگرمیوں کو عمدہ اور اچھے انداز میں پروان چڑھاتی رہیں گی۔