Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
تازہ ترین

ڈرائیور کے ویزے پر آنے والے اپنے ملک کے لائسنس پر گاڑی چلا سکتے ہیں؟

’غیرملکی شرائط پوری کرنے پر تین ماہ تک مملکت میں گاڑی چلاسکتے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’غیرملکی ڈرائیور دو شرائط  پوری کرنے کی صورت میں تین ماہ تک اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس کی بنیاد پر سعودی عرب میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔‘
عاجل وب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک سے پوچھا گیا تھا کہ کیا غیرملکی ڈرائیور اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس کی بنیاد پر سعودی عرب میں گاڑی چلا سکتا ہے؟ 
محکمہ ٹریفک نے جواب میں واضح کیا کہ ’ڈرائیور کے پیشے پر سعودی عرب آنے والے وہ غیرملکی تین ماہ تک مملکت میں گاڑی چلا سکتے ہیں جن کے پاس اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس ہو اور رجسٹرڈ ادارے سے ڈرائیونگ لائسنس کا ترجمہ کرا رکھا ہو۔ انہیں لائسنس پر درج زمرے کے مطابق گاڑی چلانے کی اجازت ہو گی۔

شیئر: