Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

انڈیا میں 14 فروری کو گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پر منانے کی اپیل واپس

’کاؤ ہگ ڈے‘ منانے کا فیصلہ وزارت فشری کی ہدایت پر واپس لیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے 14 فروری کو گائے کو گلے لگانے کے دن طور پر منانے کی اپیل واپس لے لی ہے۔
’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق جمعے کو اینیمل ویلفیئر بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت فشریز کے احکامات پر ’کاؤ ہَگ ڈے‘ منانے کی اپیل واپس لے لی گئی ہے۔
دو دن پہلے اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے ’کاؤ ہگ ڈے‘ یعنی گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پر منائیں۔
اینیمل ویلفیئر بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود اپیل میں کہا گیا ہے کہ ’گائے انڈیا کے کلچر اور دیہی معیشت کا حصہ ہے۔‘
اینیمل ویلفیئر بورڈ کا مزید کہنا تھا  کہ ’گائے سے محبت کرنے والے تمام افراد 14 فروری کو بطور کاؤ ہگ ڈے منائیں تاکہ گائے کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے، زندگی میں خوشی اور مثبت توانائی شامل کی جا سکے۔
واضح رہے اینیمل ویلفیئر بورڈ انڈیا کی وزارت برائے فشریز کے تحت کام کرتی ہے جس کی ذمہ داریوں میں جانوروں کا تحفظ بھی شامل ہے۔

شیئر: