Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

بلوچستان میں سکیورٹی آپریشن، فوج کے دو افسران جان سے گئے

سکیورٹی فورسز نے کوہلو میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا (فوٹو: آئی ایس پی آر)
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹنے سے پاکستان کی فوج کے دو افسران جان سے چلے گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مصدقہ انٹیلی جنس بنیادوں پر سینیٹائزیشن آپریشن کیا۔
جمعے کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے میجر جواد اور کیپٹن صغیر مادرِوطن کے دفاع میں شہید ہو گئے۔ امن دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔‘
بیان کے مطابق  بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کا امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔ امن دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘

شیئر: