Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

 سعودی عرب کا دوسرا امدادی طیارہ ترکیہ پہنچ گیا

زلزلہ زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)
ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے سعودی عرب کا دوسرا طیارہ 98 ٹن امدادی سامان لے کر ادانہ پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں کمبل، خیمے، غذائی اورادویات شامل ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد کے تحت ترکیہ اورشام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں متاثرین کے لیے امدادی مہم جاری ہے۔
امدادی مرکز کی جانب سے گزشتہ شب بھی ریسکیوٹیمیں ترکیہ پہنچیں تھیں۔ شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت امدادی ٹیمیں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے انسانی بنیادوں پرخدمات انجام دے رہی ہیں۔
ارسال کیے جانے والے امدادی سامان میں متاثرین کے لیے ضروری ادویات ، خیمے، کمبل ، اشیائے خورونوش کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں شامل ہیں۔

شیئر: