Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

لیبرکیمپ میں اشیائے خورونوش کا گودام کا سیل 

گودام میں اسٹورکی جانے والی اشیا انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنری رنیہ کی بلدیاتی کونسل کے انسپکٹرز نے سیکیورٹی فورس کی مدد سے ایک غیرقانونی گودام پر چھاپہ مارا۔ 
غیرملکی کارکن کسی پرمٹ کے بغیرلیبرکیمپ میں گودام کھولے ہوئے تھے۔ جہاں سے ایک ریستوران کو سامان فراہم کیا جارہا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رنیہ بلدیاتی کونسل کےچیئرمین انجینیئر مطلق السبیعی نے بتایا کہ انسپکٹرز نے چھاپہ مار کر گودام سے 1725 کلو گرام سبزیاں اور کھانے پینے کی اشیا بڑی مقدار میں برآمد کرکے ضبط کرلیں۔ ضبط شدہ سامان تلف کرادیا گیا۔ گودام کو سیل کردیا گیا۔ متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی۔ 
السبیعی کا کہنا ہے کہ  انسپکٹرز کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی کارکن گودام میں جو سبزیاں اور کھانے پینے کی اشیا بڑی مقدار میں ذخیرہ کیے ہوئے تھے وہ انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں۔ ان دنوں تفتیشی ٹیمیں تجارتی مراکز اور ان کے ماتحت اداروں پر چھاپے مار رہے ہیں۔ 940 پر ملنے والی رپورٹوں کے تناظر میں چھاپہ مہم چلائی جارہی ہے۔

شیئر: