Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

آرمی چیف برطانیہ میں ہیں، دورۂ امریکہ کی قیاس آرائیاں بے بنیاد: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق ’آرمی چیف پانچ سے 10 فروری تک یوکے سٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف کے دورۂ امریکہ کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’آرمی چیف پانچ سے 10 فروری تک یوکے سٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔‘
’یہ ایونٹ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کے لیے سال میں دو مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے۔‘
’پاکستان کی فوجی قیادت سنہ 2016 سے اس ایونٹ میں شریک ہو رہی ہے۔‘

شیئر: