امارات: شہری وغیر ملکی جعلسازوں سے ہوشیار رہیں، وزارت تعلیم
ابوظبی: وزارت تعلیم وتربیت نے اماراتی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والے جعلسازوں سے ہوشیار رہا جائے۔ گزشتہ دنوں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو نامعلوم افراد کی طرف سے ٹیلیفون موصول ہوئے جن میں فون کرنے والوں نے خود کو وزارت تربیت کا اہلکار ظاہر کرکے ان کے بچوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ کال کرنے والے جعلسازوں کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کےلئے سروے کر رہے ہیں۔ یہ لوگ سروے کے بہانے شہریوں اور غیرملکیوں کے کوائف اکٹھے کرنا چاہتے ہیں۔ ان دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہا جائے۔وزارت نے واضح کیا کہ اس کی طرف سے اس قسم کا کوئی سروے نہیں کیا جارہا۔