Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کویتی ولی عہد کو مکتوب

’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ مشعل کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو شیخ فاضل حمود العلی المالک الصباح کی وفات پر تعزیت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ مشعل کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ فاضل حمود الصباح کی وفات کی خبر پر صدمہ ہوا ہے۔‘
’اس غم میں ہم آپ کے برابر کے شریک ہیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔‘
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’رب کریم سے دعا کرتے ہیں کہ وہ متوفی کے درجات بلند فرمائے اور جنت کے اعلی مقام سے نوازے۔‘

شیئر: