سرکاری خبرساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ایجنسی نے خیر پور سندھ پاکستان میں 600 فوڈ کارٹن سیلاب زدگان اور ضرورت مندوں میں تقسیم کرائے جن سے 2400 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔
مرکز نے سندھ کے علاقے دادوھ میں 540 فوڈ کارٹن تقسیم کیے جن سے 3780 افراد کو فائدہ ہوا۔
اس سے قبل شاہ سلمان مرکز نے سندھ کے دادود اور سانگھڑ میں گرم ملبوسات کے 970 بیگ بھی تقسیم کیے جن سے 6790 افراد کو اس سے فائدہ پہنچا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کھانے پینے کی ضروری اشیا فراہم کرنے کے لیے پاکستان میں ایک بڑا پروگرام نافذ کررہا ہے۔ غذائی اشیا کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے افغان صوبے نورستان کے ضلع نورگرام میں سیلاب زدگان میں 650 فو ڈ کارٹن تقسیم کیے جن سے 3900 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔
شاہ سلمان مرکز او آئی سی تعاون سے افغانستان میں امدادی پروگرام شروع کیے ہوئے ہے( فوٹو: ایس پی اے)
مرکز نے کابل میں قلع فتح اللہ کے علاقے کے رہائشیوں میں 500 فوڈ کارٹن تقسیم کیے جن سے 3 ہزار افراد کو فائدہ ہوا۔
شاہ سلمان مرکز، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تعاون سے 2022 اور 2023 کے امدادی پروگرام کے تحت افغانستان میں ضرورت مندوں اور سیلاب زدگان میں ہنگامی بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرا رہا ہے۔