Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

الاحسا میں دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع الاحسا نے کہا ہے کہ مرکزی مارکیٹ میں واقع دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’الہفوف محلے کی مرکزی مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو محدود کردیا گیا تھا ورنہ اس بات کا امکان موجود تھا کہ آگ دوسری دکانوں تک پھیل جاتی‘۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’مذکورہ دکان میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے‘۔
’ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دکان میں آگ بجھانے کا انتظام نہیں تھا نہ ہی سلامتی کے اصولوں پر عمل کیا جاتا تھا‘۔

شیئر: