Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دبئی کی تاریخ کا مہنگا ترین سودا، فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت 

فلیٹ کا رقبہ 38970 مربع فٹ ہے اور یہ نو کمروں پر مشتمل  ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مہنگا ترین فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت ہوا ہے۔ یہ دبئی کی ریئل سٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ میں فلیٹ کا سب سے مہنگا سودا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق فلیٹ دبئی کے بولگری لائٹ ہاؤس ٹاور میں واقع ہےجسے ’جمیرا بے آئی لینڈ‘ میں دبئی ہولڈنگ کے ماتحت مراس کمپنی نے تیار کرایا تھا۔ 
فلیٹ کا رقبہ 38970 مربع فٹ ہے اور یہ نو کمروں پر مشتمل  ہے۔ فی مربع فٹ کی قیمت 10521 درہم بتائی گئی ہے۔ 
 دبئی میں فروخت ہونے والے فلیٹس کے سودوں میں اسے سب سے بڑا سودا مانا جارہا ہے۔ جنوری میں  8 فلیٹ 656 ملین درہم میں فروخت ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک فلیٹ 119ملین اورایک اور فلیٹ 116 ملین درہم میں فروخت کیا گیا تھا۔

شیئر: