Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025
تازہ ترین

’ روغن بلسم’ کس درخت سے حاصل کیا جاتا ہے اور یہ کہاں ہے؟

یہ درخت مکہ مکرمہ کے کوہستانی علاقے میں پایا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شہری غازی الوافی نے اس درخت کی حقیقت، مقام اور مارکیٹ ویلیو کا پتہ لگا لیا جس سے ’روغن بلسم‘ نکالاجاتا ہے اور جسے زائرین اپنے عزیزوں کے لیے تحفے کے طور پر خرید کر لے جاتے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق غاز الوافی کا کہنا ہے کہ’ یہ درخت مکہ مکرمہ کے  کوہستانی علاقے میں پایا جاتا ہے‘۔
’اس درخت کو ’البشام‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ تین میٹر اونچا ہوتا  اور کمیاب ہے۔ اس کی پتیوں سے ایک روغن نکلتا ہے جسے بعض لوگ روغن بلسم اور کئی بلسم مکہ کا نام دیے ہوئے ہیں‘۔ 
سعودی شہری کا کہنا ہے’ مکہ کے لوگ اس کی ٹہنیوں سے مسواک بھی بناتے ہیں جس سے منہ معطر ہوجاتا ہے‘۔

اس درخت کی ٹہنیاں 30 سے 50 ریال تک میں فروخت کی جاتی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)

’ بعض لوگ اس درخت کی ٹہنیاں 30 سے 50 ریال تک میں فروخت کرتے ہیں۔ یہ  درخت خوش شکل  ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو بھلی لگتی ہے‘۔
غازی الوافی  کا کہنا ہے کہ’ اس درخت کے پتے چائے میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ روغن بلسم زخموں کے علاج کے حوالے سے بہترین مانا جاتا ہے‘۔
مکہ مکرمہ میں جڑی بوٹیوں والی دکانوں پر اس کی چھوٹی شیشیاں فروخت ہوتی ہیں جو سوسے ڈیڑھ سو ریال میں بیچی جاتی ہیں۔
مقامی شہریوں کے علاوہ زائرین  بھی بڑی تعداد میں روغن بلسم خرید کر اپنے ملکوں میں لے جاتے ہیں۔ 

شیئر: