Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پاکستان کلبھوشن کی سزائے موت روک دے، عالمی عدالت انصاف

ہیگ۔۔۔۔بین الاقوامی عدالت انصاف نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادوکی سزائے موت روکنے کیلئے پاکستان کو ہدایت کردی۔ہندوستانی حکومت نے عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ پاکستان میں ہندوستانی بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کو پچھلے سال گرفتار کیا تھا اور اسے ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کیلئے جاسوسی کا مرتکب قراردیا تھا۔عالمی عدالت انصاف کے صدر رونی ابراہم نے حکومت پاکستان کے نام خط میں کہا کہ آرٹیکل 74کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے اور عدالت کے صدر کی حیثیت سے پاکستانی حکومت پر زوردیتا ہوں کہ وہ عالمی عدالت کے فیصلے تک سزائے موت روک دے۔واضح رہے کہ ہندوستان نے پیر کو درخواست دائر کی تھی جس میں پاکستان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ قونصلر تعلقات کے بیان کے بارے میں ویاناکنونشن کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ہند نے یہ بھی الزام لگایا کہ یادو کی گرفتار کی کے کافی عرصے بعد تک ہند کو آگاہ نہیں کیا گیا ۔ پاکستان ملزم کو اس کے حقوق بھی بتانے میں ناکام رہا۔پاکستان نے ہند کو قونصلر کی رسائی دینے کے حق سے بھی انکار کیا۔حالانکہ ہم نے اس کی بار بار درخواست کی۔ہمیں تو سزائے موت دینے کی خبر بھی پریس ریلیز کے ذریعے ملی۔ہمارے پاس یہ اطلاعات تھیںکہ کلبھوشن یادو کو ایران سے اغوا کیا گیاجہاں وہ ہندوستانی بحریہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کاروبار کررہا تھااور پھر پاکستان نے یہ ظاہر کیا کہ اسے 3مارچ 2016کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے اور پھر 25مارچ 2016کو اسے گرفتار کرنے کی خبر عام کی گئی۔ہم نے اگلے دن ہی 26مارچ کو کلبھوشن کے ساتھ قونصلر کی رسائی کی درخواست کی جس کے بعد تقریباً16مرتبہ یہ درخواستیں کی گئیں۔ہند نے کہا کہ ملزم کو دی جانیوالی سزائے موت بھی معطل کی جائے۔پاکستان کو ہدایت کی جائے کہ وہ فوجی عدالت کے فیصلے کو باطل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔اگر پاکستان ایسا کرنے میں ناکام رہے تو عالمی عدالت انصاف پاکستانی فیصلے کو غیرقانونی قراردے ۔ اسے بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے حقوق کی خلاف قراردے۔پاکستان کو ویاناکنونشن اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔اسے ہدایت کی جائے کہ وہ ہندوستانی شہری کو فوری رہا کردے۔

شیئر: