Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

چھوٹے جانور نے خرگوش پر حملہ کردیا

ویسٹ سسکس...... ویسٹ سسکس کے نواحی علاقے رائی کے قریب ایک چھوٹے سے جانور نے اپنی جرا¿ت او رنڈر ہونے کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سے چار گنا بڑے خرگوش پر حملہ کردیا اور اس کی گردن دبوچنے کی کوشش کرنے لگا۔ وائلڈ لائف فوٹو گرافر ہوارڈ کیئرلے اپنے کتے کے ساتھ صبح سویرے چہل قدمی پر نکلا تھا کہ اچانک اسے یہ عجوبہ منظر نظر آیا۔ دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ننھا جانور کھیتوں اور باغات میں عام طور پر نظر آنے والے ان سرپھرے جانوروں میں سے ایک تھا جو دوسروں کے شکار پر زندہ رہنے کی کوشش کرتے ہیں اور بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے خودشکار کریں تاہم ماہرین کا کہناہے کہ بھوک کی زیادتی یا طاقت کے غیر ضروری اظہار کا خبط انہیں ایسی حرکتوں پرمجبور کردیتا ہے اور یہ واقعہ بھی اسی کا نمونہ تھا۔ حملہ آور ننھے جانور کا سائز پیٹرول کے انتہائی چھوٹے کنستر سے زیادہ بڑا نہیں ہوگا جبکہ خرگوش اچھا خاصا توانا نظر آرہاتھا فوٹو گرافر ہوارڈ کیئر لے کا کہناہے کہ اس قسم کے مناظر افریقی میدانوں میں نظرآتے ہیں مگر یہ پہلا موقع ہے کہ سسکس کے علاقے میں ایسے جانور کو دیکھا گیا۔ خرگوش کے حملے سے ننھا جانور ہلاک تو نہیں ہوا مگر اسے تکلیف میں مبتلا دیکھا گیا۔ فوٹو گرافر کیئرلے گزشتہ 10سال سے وائلڈ لائف فوٹو گرافی کررہے ہیں اور انکا کہناہے کہ اس قسم کی غیر متوازن لڑائی انہوں نے پہلی بار اپنے اس علاقے میں دیکھی ہے۔ زخمی خرگوش کو پکڑ کر اسپتال پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

شیئر: