تبوک میں شہری کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا ڈرائیور گرفتار
شہری کو ٹکر مارنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی (فائل فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں پولیس نے ایک مقامی شہری کو ٹکر مار کر فرار ہوجانے والے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔
شہری کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ صارفین نے اس واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ تبوک محکمہ ٹریفک نے حادثے کے حوالے سے کارروائی مکمل کرلی۔ایک شخص راہگیر کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا‘۔
’متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔
امن عامہ کا کہنا ہے کہ ’مقامی پولیس واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے کو بھی تلاش کررہی ہے۔ ایسے واقعے کی وڈیو بنانا اور شیئر کرنا انفارمیشن کرائم قانون کے خلاف ہے‘۔