Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ڈرون سائیکل سے ٹکرا گیا

سکرامنٹو، کیلیفورنیا..... یہاں ایک عرصے سے جاری سالانہ سائیکل مقابلے کے دوران اس بار ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا کیونکہ ایک ڈرون کہیں سے اڑتا ہوا اچانک سائیکل سواروں کے سامنے آگیا اور ایک سائیکل سوار سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں سائیکل سوار زمین پر گرپڑا تاہم اس چھوٹے ڈرون کے بھی ٹکڑے ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ڈرون اچانک سائیکل سوار کے ہینڈل کے پاس آگیا تھا جس کی وجہ سے سائیکل سوار کو توازن رکھنے میں دشواری ہوئی اور وہ گر گیا۔ زور دار ٹکر کے نتیجے میں ڈرون کے کئی ٹکڑے ہوگئے اور اسکا ایک بڑا ٹکڑا سائیکل کے فرنٹ وہیل میں پھنس گیا۔ اطلاعات کے مطابق اچانک سڑک پر گر جانے کے باوجود سائیکل سوار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ موقع کی جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں صاف نظرآتا ہے کہ ڈرون سائیکل کے ہینڈل پر ٹکرایا اور یہ ہینڈل لوہے کا بنا ہوا تھا شاید ڈرون کی اپنی رفتار اور اسٹیل کے فریم دونوں کی وجہ سے ڈرون کے ٹکڑے ہوگئے او ربہت سارے ٹکڑے سڑک پر جابجا پھیل گئے۔

شیئر: