Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر توانائی سے فرانسی وزیر خزانہ کی ملاقات

’سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ایٹمی توانائی کے پر امن استعمال پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان سے فرانس کے وزیر معیشت اور خزانہ برونو لومیر نے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت توانائی کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ایٹمی توانائی کے پر امن استعمال پر بھی بات چیت کی ہے۔
تجدد پذیر توانائی ، ہائیڈروجن اور بجلی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو کی  ہے۔

شیئر: