پاکستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔‘
سنیچر کو ایک بیان میں ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ’مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔‘
’وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ ای پاسپورٹ سہولت کا اجرا فی الحال نہیں کیا گیا۔‘
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی تھی۔‘
’یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجرا پر لاگو ہوگی، باقی پرانی فیسیں ہی برقرار ہیں۔‘