Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

چوری کرنیوالے سوڈانی اور سعودی گرفتار

جدہ ..... جدہ پولیس نے الصفا محلے میں سعودی شہری کی گاڑی سے 250000ریال چوری کرنے والے 4سوڈانیوں اور ایک سعودی کو گرفتارکرلیا۔ مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مقامی شہری کی شکایت پر اسپیشل ٹیم تشکیل دیدی گئی تھی جس نے ریکارڈ وقت میں ملزمان تک رسائی حاصل کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ انکے قبضے سے 2لاکھ10ہزار ریال برآمد کرلئے ۔ انہوں نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

شیئر: