Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی امریکی افواج کی بری مشقوں کا پانچواں مرحلہ مکمل 

مشقیں الخرج میں ٹرانسپورٹ سکول اینڈ سینٹر میں اختتام پذیر ہوئی ہیں(فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب اور امریکہ کی افواج  نے ’پرامن بقائے باہم‘ بری مشقوں کا پانچواں مرحلہ مکمل کرلیا۔
 سعودی وزارت دفاع نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں کہ ’بری مشقیں الخرج میں ٹرانسپورٹ سکول اینڈ سینٹر میں اختتام پذیر ہوئی ہیں‘۔
علاوہ ازیں سعودی آرمی چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے جمعرات کو اٹلی کے سرکاری دورے کے موقع پر اٹلی کے وزیر دفاع اور آرمی چیف آف سٹاف سے ملاقات کی ہے۔ 
جنرل فیاض الرویلی نے اٹلی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں کے عسکری و دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور و مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

شیئر: