Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سعودی عرب کی طرف سے تہران میں آذربائیجان کے سفارتخانے پر حملے کی مذمت

آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے ساتھ  اظہار یکجہتی کیا گیا ہے( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے جمعے کو تہران میں آذربائیجان کے سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہر قسم کے تشدد کو مسترد کیے جانے سے متعلق موقف کا اعادہ کیا۔
بیان میں آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے ساتھ  اظہار یکجہتی، سفارتی مشنوں کےاحترام اور حملے میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کی صبح ایک مسلح شخص نے آذربائیجان کے سفارتخانے پر حملہ کیا۔ وہاں تعینات ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

 

شیئر: