Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مرمت کیلئے جواثا مسجد بند

الاحساء....الاحساءمیں محکمہ سیاحت و قومی ورثے کے ڈائریکٹر خالد الفریدہ نے بتایا ہے کہ اصلاح و مرمت اور تجدید و تزئین کی خاطر جواثا تاریخی مسجد اور عجائب گھر بند کردیا گیا ہے۔ الریاض اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ الاحساءمیونسپلٹی اور ایک ٹھیکیدار کے تعاون سے جواثا مسجد میں وضو خانہ ، کارپارکنگ ، رہنما بورڈز کی تنصیب اور سبزہ زار قائم کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں مشرق کی جانب ایک احاطہ بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ تاریخی مسجد کے اطراف شایان شان شکل میں ہوگا۔ محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے عارضی طور پر مسجد بند کرنے کیلئے زائرین سے معذرت کی ہے۔جواثا ،الاحساءکی قدیم ترین مسجد مانی جاتی ہے۔

شیئر: