Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیے اب بیلی کاپٹرکا استعمال

کانکنی کی شعبے میں خلاف ورزیوں کا جائزہ فضائی ذریعے سے لیاجائے گا(فوٹو،ٹوئٹر)
مکہ گورنریٹ نے الخرمہ کمشنری میں کانکنی سرمایہ کاری قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی ہیلی کاپٹر کے ذریعے شروع کردی۔ 
عاجل ویب نیوز نے مکہ گورنریٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ فضائی تفتیشی مہم وزارت صنعت و معدنیات کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ 
مکہ مکرمہ گورنریٹ کا کہنا ہے کہ کانکنی سرمایہ کاری قانون کی خلاف ورزی کرنے والے وطن عزیز کے قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ قدرتی وسائل کو ان کی تباہ کن سرگرمیوں سے بچانےکےلیے فضائی تفتیشی مہم کاآغازکیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی کابینہ نے اگست  2022 کے دوران کانکنی سرمایہ کاری قانون میں ترمیم کرکے ایک  نئی دفعہ کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے تحت ہر اس شخص کو سزا دی جائے گی جو پرمٹ حاصل کیے بغیر دھاتوں کی تلاش میں کھدائیاں کرے گا یا کانوں سے دھاتیں نکال کر فروخت کرنے کی کوشش کرے گا۔ 

شیئر: