Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان کا شدیداحتجاج

اسلام آباد.. پاکستان نے ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کے اشتعال انگیز بیان پر ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے ۔ ایرانی سفیر کو واضح الفاظ میں کہا گیا کہ پاکستان کو بیان پر شدید تحفظات ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق ایرانی سفیر کو بتایا گیا کہ اس قسم کے بیانات دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات کی روح کے خلاف ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں نے سرحدی معاملات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔بیان میں ایران پر زور دیا گیا کہ ایسے بیانات سے گریز کیا جائے جو برادرانہ تعلقات کے ماحول کو خراب کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے دھمکی دی تھی کہ اگر پاکستان میں شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم نہ کیا گیا تو ایرانی فوج پاکستان کے اندر ان ٹھکانوں پر حملہ کرے گی۔ دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

 

شیئر: