خلیجی ممالک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان
’سلطنت عمان کے شمس پہاڑ پر آج رات سے جمعرات تک برفباری ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں خلیجی ممالک میں سردی کی لہر ہوگی جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔
طقس العرب ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ ’سلطنت عمان کے شمس پہاڑ پر آج رات سے جمعرات تک برفباری ہوگی‘۔
’اسی طرح امارات میں جیس پہار پر جمعرات سے برفباری کا امکان ہے جبکہ قرب وجوار کے علاقوں میں درجہ حرات منفی تک پہنچ سکتا ہے‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر ہوگی جبکہ لوز پہاڑ کے علاوہ علاقے کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری ہوگی‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’امارات، عمان، قطر اور بحرین کے علاوہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں بارش کا بھی امکان ہے‘۔